ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہوائی اڈوں پر بایومیٹرک سیکورٹی کا نظام جلد ممکن

ہوائی اڈوں پر بایومیٹرک سیکورٹی کا نظام جلد ممکن

Fri, 23 Dec 2016 21:04:50  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،23دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہوائی مسافروں کو جلد ہی ہوائی اڈوں پر سیکورٹی چیک کے لئے بایومیٹرک معلومات کے استعمال کی سہولت مل سکتی ہے۔پائلٹ پراجیکٹ پر ملی اچھی رائے کے بعد حکومت ہوائی اڈوں پر اس طرح کے نظام لگانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔اس سلسلے میں ٹھوس اشارہ دیتے ہوئے شہری ہوا بازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لئے بایومیٹرک سیکورٹی کا نظام ایک اچھا خیال ہے۔یہ خیال ایسے وقت میں آیا ہے جب سیکورٹی ماہرین نے کچھ ایئرپورٹوں پر ہاتھ میں رکھے جانے والے ہینڈبیگوں پر ٹیگ لگانے کا عمل کو ختم کر دیا ہے۔یہ ہوائی علاقے کی حفاظت کے عمل کو زیادہ مؤثر لیکن مسافروں کے لئے کم رکاوٹ بنانے کی سمت میں ایک قدم ہوگا۔راجو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حیدرآباد ہوائی اڈے پر بایومیٹرک نظام کا استعمال کیا گیا تھا،اس پر اچھی رائے ملی ہے،بایومیٹرک نظام ایک بہتر سیکورٹی کا نظام ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ حیدرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مختصر مدت کے لئے بایومیٹرک نظام کا پائلٹ بنیاد پر استعمال کیا گیا تھا،اگرچہ یہ کس طرح کیا جاتا ہے اس کی فوری طور پر درست معلومات نہیں ملی ہے۔
 


Share: